• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس پر حملہ کرنے والا ٹرک ڈرائیور گرفتار

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی پولیس نے وائٹ ہاؤس پر حملہ کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں سیکورٹی فورسز کے افسران کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب ایک تیز رفتار ٹرک اندر داخل ہونے کی کوشش میں رکاوٹ سے ٹکرا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک سے نازی پارٹی کا پرچم بھی برآمد ہوا جب کہ ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ڈرائیور نے ٹرک کو وائٹ ہاؤس کے لفایٹ اسکوائر کی رکاوٹ سے جان بوجھ کر ٹکرایا تھا۔
یورپ سے سے مزید