• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر خالد محمود کی ریٹائرمنٹ پر تقریب

لاہور(خصوصی نمائندہ)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر خالد محمود کی ریٹائرمنٹ پرالوداعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید، پروفیسر فاروق افضل اور دیگر نےشرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پروفیسر خالد محمودکا شمار ایک انتہائی شاندار نیورو سرجنز میں ہوتا ہے۔ سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پروفیسر خالد محمود میرے انتہائی شفیق بھائی ہیں ۔پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار ظفر الفرید نے کہاکہ پروفیسر خالد محمود سے بہت پرانا اور دیرینہ تعلق ہے ۔