لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اہم بنیادی ڈھانچے کی تکمیل میں تیزی لانے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکم ان منصوبوں میں وفاقی مداخلت کی نشاندہی کرتا ہے جہاں صوبائی وعدے پورے نہیں ہو سکے۔پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومتوں کے زیرانتظام منصوبوں کی پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے واضح کیا کہ اب مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ سست روی کئی اہم منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔