لاہور ۔ ( پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے ایڈوائزر برائے میڈیا اینڈ پولیٹیکل افیئرز آغا سید تقی شاہ نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شدت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ خصوصی اقدامات کرے جس سے غریب عوام کی دادرسی ہو سکے ۔ سبسڈی دینے کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے جو محلوں میں دکانداروں کو چیک کریں کہ کہیں وہ ناجائز منافع تو نہیں لے رہے ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی جانب سے ٹریفک جرمانوں کو کم کرنے کا عمل قابل تقلید ہے۔