لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پروفیسر مجید چوہدری، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل، ڈی جی زراعت، پروفیسر طارق میاں سمیت آئی پی ایچ کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام محکمہ جات کو آنکھیں کھول کر کام کرنا ہوگا۔عوام اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کو یقینی بنائیں۔ ہمیں فیلڈ میں سرویلنس کو تیز اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔ اس وقت دنیا کے کئی ممالک ڈینگی وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں۔