• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب جاب سنٹر ملازمت کے متلاشی افراد کو بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے ، فیصل یوسف

لاہور(خبرنگار)پاکستان میں پہلی بار ضلعی سطح پر ملازمت کی تلاش میں معاونت فراہم کرنے کیلئے لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ آن لائن پلیٹ فارم پنجاب جاب سنٹر پر اگست 2022 سے اب تک 17 لاکھ افراد بطور ملازمت کے متلاشی اپنی رجسٹریشن کروا چکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد بطور آجر رجسٹرڈ ہیں۔ پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ پنجاب جاب سنٹر صوبے میں نہ صرف ملازمت کے متلاشی افراد کو بہتر مواقع فراہم کر رہا ہے بلکہ آجروں کو بھی ہنر مند اور قابلِ اعتماد افرادی قوت تک رسائی دے رہا ہے۔
لاہور سے مزید