• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوچز کے معیار،مینوفیکچرنگ کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، حنیف عباسی

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی گزشتہ روز اپنے دورہ لاہور کے دوران کیرج ورکشاپ اور لوکو ورکشاپ مغلپورہ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا انہوں نے آٹو موبائل کی ترسیل کے لیے تیار کی جانے والی خصوصی کوچز کا تفصیلی جائزہ اس موقع پر انکے ہمراہ سی ای او ریلوے حفیظ اللہ اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوچز کے معیار اور مینوفیکچرنگ کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائےانہوں نے خریداری اور اسپیئر پارٹس میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا اس موقع پر انہوں نے ورکشاپ میں مزدوروں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئے۔
لاہور سے مزید