لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنانا قومی مشن ہے جس کی تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈی سی آفس میں آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نے مہم کی مجموعی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔