• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستحق خاندانوں کے بچوں کو بھی معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،رانا سکندر

لاہور(خبرنگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ مستحق خاندانوں کے بچوں کو بھی معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت زیرِ تعلیم طلبہ کی تعداد 40 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جو صوبہ پنجاب میں فروغِ تعلیم کی جانب ایک تاریخی کامیابی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پیف آفس میں بچوں کی تعداد 40لاکھ تک پہنچے پرکیک کاٹا۔ اس موقع پر چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فریدبھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید