لاہور (اپنے نامہ نگار سے) محکمہ داخلہ پنجاب میں صوبائی انٹیلیجنس کمیٹی کا اہم اجلاس صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال، عیدالاضحی اور محرم الحرام میں حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال بارے پریفنگ دی، صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ۔ کالعدم اور غیر قانونی تنظیمیں قربانی کی کھالیں اکٹھی نہیں کر سکیں گی۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ قیام امن کیلئے علماء کرام اور امن کمیٹیوں کا کردار انتہائی اہم ہےعیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں گےمحرم الحرام کیلئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔