• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹرفلٹریشن پلانٹ کی باقاعدگی سےدیکھ بھال کی جائے، نگران وزیر بلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)نگران وزیر بلدیات ابراہیم مرادنے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی ہر شخص کی بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ بلدیاتی ادارے اپنے زیر انتظام واٹرفلٹریشن پلانٹس کی باقاعدگی سے دیکھ بھال کریں اورخراب واٹر فلٹریشن پلانٹس ترجیحی بنیادوں پر ٹھیک کروائے جائیں۔ابراہیم مراد کی ہدایت پر ایم سی ایل نے لاہور کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے خراب پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کروا دی۔
لاہور سے مزید