• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں غسل کیلئے بھی پانی نہیں، کھیلوں کے میدان بلڈرز کو بیچ دیئے، سردار عبدالرحیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ کراچی میں غسل کیلئے بھی پانی دستیاب نہیںہے، کراچی میں کھیلوں کے میدانوں کو بلڈرز مافیا کو فروخت کردیئے گئے ہیں، بلدیاتی اداروں کے انتخابات میں دھاندلی سے بندوق کے زور پر عوام سے انکا مینڈیٹ چھین لیا اور اب پیپلز پارٹی اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی طریقہ کار سے کراچی کا میئر انکا منتخب ہو جبکہ لاڑکانہ پیپلزپارٹی کا مرکز جانا جاتا ہے جہاں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض ہیں۔ فنکشنل لیگ ہائوس کراچی میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں کے بڑی تعداد میں کارکنان کی شمولیت اختیار کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ شہید سورھیہ بادشاہ نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے جنہوں نے کم عمری میں انگریز سامراج کو اس دھرتی سے بھاگنے پر مجبور کیا یہاں اقتدار اور کرسی کے شہید بھی ہیں مگر شہید سورھیہ بادشاہ نے وطن کی آزادی کے لئے اپنی جان قربان کی، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ مختصر عرصے میں کراچی کی نمائندہ جماعت بن چکی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید