• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،فلاحی تعلیمی ادارہ بمعہ اثاثہ جات پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے حوالے کرنیکا حکم جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمیٹی کو حکم دیا ہے کہ اسلامک ایجوکیشنل اینڈ کلچرل آرگنائزیشن بمعہ تمام اثاثہ جات کا چارج متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے درخواست گزار پراسیکیوٹر جنرل سندھ ڈاکٹر فیض الحسن شاہ کے حوالے کیا جائے۔ عدالت عالیہ کو اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں آگاہ کیا کہ مذکورہ تنظیم سے متعلق ڈاکٹر فیض کا موقف درست ہے۔
اہم خبریں سے مزید