• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے، ن لیگ

کوئٹہ(پ ر) قبائلی رہنما و (ن) لیگ کی سینٹرل کمیٹی کے ممبر میر اسد جان مینگل نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے ۔28مئی 1998کا دن ملکی سلامتی ٗ دفاع اور قومی وقار کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، یہ دن پاکستانی قوم بلکہ پوری ملت اسلامیہ کیلئے فخر کا باعث ہے، یوم تکبیر کا پیغام یہی ہے کہ ہم ملکی دفاع ٗ ترقی اور خوشحالی کیلئے متحد ہو جائیں ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، ہمیں اداروں کی وفا داری پر انگلی نہیں اٹھانی چاہئے اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیر اور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا تھا ، یوم تکبیر پاکستانی قوم کیلئے یوم فخر ہے کیونکہ اس دن ہم نے دنیا کو باور کرایا تھا کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں جو باعزت طریقے سے سر اٹھا کر زندگی بسر کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کیلئے اپنا خون دیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید