• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 میڈیکل افسران کونشتر ہسپتال ٹو کی اضافی ڈیوٹی تفویض

ملتان (سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے 10 میڈیکل افسران کو نشتر 2 کی اضافی ڈیوٹیاں سونپ دی گئیں، 2روز قبل سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے نشتر ہسپتال سے عملے کا نشتر 2 تبادلہ کرنے پر خود نوٹیفکیشن جاری کر کے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کے ان احکامات جس میں کہا گیا تھا کہ نشتر 2 میں نشتر ہسپتال سے کوئی عملہ تعینات نہیں کیا جائیگا پر عمل درآمد کا کہا تھا تاہم اب2 روز بعد ہی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان نے2لیڈیمیڈیکل آفیسرز سمیتنشتر ہسپتال کے 10 ڈاکٹروں کو نشتر 2 کا اضافی چارج دیتے ہوئے ان کی تنخواہیں نشتر ہسپتال کو ہی ادا کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس پر طبی حلقوں کی جانب سے نہایت تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، ادھر بتایا جا رہا ہے یہ اضافی ڈیوٹی پر مبنی تبادلے محض ایک ماہ کیلئے ہیں تاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو کسی بھی طرح نشتر 2 کی او پی ڈی فعال کر کے دکھا دی جائے جس کے بعد یہ نوٹیفکیشن منسوخ کر کے نئی بھرتیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
ملتان سے مزید