لاہور(ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو پیغام دینا چاہتی ہوں مقدمہ بھی آ پ کے خلاف ہو اور بنچ میں بھی آپ بیٹھے ہوں ایسا نہیں ہوسکتا‘ یہ نہیں ہوسکتا ملزم بھی آپ ہوں اور منصف بھی آپ ہوں‘ ساس کے خلاف مقدمہ داماد سن رہاہو یہ ہونہیں سکتا ‘ آج بھی عمران خان کے سہولت عدلیہ اور فوج میں موجود ہیں ‘9مئی کو ہونیوالی دہشت گردی کا منصوبہ زمان پارک کے اندر بنا ‘اس میں عمران کے سہولت کار بھی شامل تھے ‘ یہ حملے پاکستان کی فوج پر تھے‘ ایک ایک ٹارگٹ سیٹ تھا‘ایسا حملہ توبھارت بھی نہیں کرسکتا، جو دشمن اور دہشت گرد نہ کرسکے وہ عمران نے کرکے دکھایا ‘کیا اتنی بڑی غداری کوئی اپنے ملک کیساتھ کرسکتا ہے‘ کھلے عام کہتی ہوں یہ پاکستان کی فوج کیخلاف مسلح بغاوت تھی، اس کا سرغنہ عمران خان ہے‘پی ٹی آئی والے جہاں سے آئے وہیں چلے گئے‘ حقیقی آزادی لینے والے آج دوڑیںلگارہے ہیں ‘ہم انتقام نہیں مکافات عمل پر ضروریقین رکھتے ہیں‘عمران خان نے تکبرمیں سوچا اسمبلیاں توڑدوں گا ، لانگ مارچ لیکرآؤں گا اور فوج پرحملہ کروں گا توبازی پلٹ جائے گیلیکن اسے تکبر نے مروادیا‘آج وہ دنیا میں عبرت کی تصویر بنا بیٹھا ہے ‘غداروطن کا ٹکٹ لینے والا اب کوئی نہیں ‘ قوم کی فتنے سے جان چھوٹ گئی ‘یورگیم از اوور ۔ وہ جمعہ کی رات وہاڑی میں مسلم لیگ(ن) یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہی تھیں ۔مریم نواز نے کہا کہ جس طرح تخریب کار،دہشت گرد ٹارگٹڈاور خودکش غاروں میں بیٹھ کر تیار کرتے ہیں اسی طرح حملہ پلان کیا گیا، کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دی مال آف لاہوربھی آتا ہے وہاں شیشہ بھی نہ ٹوٹا، سیدھے کور کمانڈر ہاؤس جاکرحملہ کیا گیا،ایک،ایک ٹارگٹ سیٹ کیا ہوا تھا۔مریم نواز نے کہا کہ قوم جواب مانگتی ہے، جب کوئٹہ سے جتھا نکلتا ہے سیدھا چھاؤنی کا رخ کرتا ہے‘ یہ حملے پاکستان کی فوج پر تھے‘ حملے کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ،جھکانا اورپرتشدد لہر کو جنم دینا تھا۔عمران خان آج پوری دنیا کے لیے عبرت کی تصویربنا بیٹھا ہے ۔مریم اپنے باپ کی طرح اس مٹی کی بیٹی ہے‘مریم جیل کودیکھ کربالٹی رکھ کردوڑی نہیں‘انہوں نے کہا کہ انہیں دہشت گردی کی عدالتوں میں غریب کے بچے اور غریب بچوں کے باپ کو کیسز کا سامناکرتےدیکھ کر شدید دکھ ہو رہا ہے ۔عمران خان کے اپنے بچے لندن میں آرام کررہے ہیں اور خود ڈر کر اپنے گھر میں چھپا بیٹھا ہے، اس نے حسان نیازی کو چھپا کر رکھا ہے۔ خدیجہ شاہ جتھوں اور بلوائیوں کی ویڈیوز بنا رہی تھی‘جب پکڑی گئی تو کہتی ہے میں تو دوسرے ملک کی شہری ہوں‘جب قانون تمہاری گردن پر تنگ ہو تو تم دوسرے ملک کے شہری بن جاتے ہو، ایک دن کی جیل میں اس کے کانوں سے دھوئیں نکلنے لگے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی جماعت بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئی ہے۔ مریم نوازنے کہاکہ جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف کی باری آئی تو اس نے کہا میں عاصم منیر کو نہیں بننے دوں گا پھر یہ مارچ لے کر اسلام آباد آگیا اس کا مقصد سیاست نہیں تھا اس کا مقصد الیکشن نہیں تھا اس کا مقصد جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا تھا ۔اب قوم نہ تمہیں چھوڑے گی اور تمہارے سہولت کاروں کو چھوڑے گی جو ججز کی ویڈیو ز آڈیوز آرہی ہیں سب آپ کے سامنے ہے جب بندیال کی آڈیوز ویڈیوز آئی تو کہنا شروع کردیا کہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے‘ ہم پوچھتے کہ ایک چور دہشتگرد کو سہولت دینا آئین و قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔