• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں یوم تکریم شہداء کی تقریب کل منعقد ہوگی

پیرس (رضا چوہدری) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات 28مئی کو تکریم شہداء پاکستان کے حوالے سے راول ہال پیری فیت میں سیمینار منعقد کریں گی۔سیمینار میں شہداء پاکستان کی بےلوث اور لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش اور ان کی وطن عزیز کے تحفظ اور استحکام کیلئے دی گئی قربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی، سیمینار میں تمام پاکستانیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔سردار ظہور اقبال،راجہ علی اصغر ، حاجی نثار احمد، چوہدری نعیم اختر ،چوہدری افضل لنگا،چوہدری نوید پکھوال، راجہ افراسیاب اور معروف خواتین رہنما روحی بانو نےسیمینار میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
یورپ سے سے مزید