• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی 500: تارکین وطن سے بھری کشی بحیرۂ روم میں لاپتہ

روم (نیوزڈیسک) اٹلی کے جنوبی جزیرے میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشی لاپتا ہوگئی جس کی تلاش میں جانے والے دو جہازوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ روم میں پناہ گزینوں کو لے جانے والی کشتی لیبیا کی بندرگاہ بن غازی کے شمال میں 320کلومیٹر (200میل) میں اور مالٹا اور اٹلی کے جنوبی جزیرے سسلی سے 400کلومیٹر سے دور اونچے سمندروں میں داخل ہوگئی تھی۔کہا جا رہا ہے کہ کشتی انجن کے بغیر تھی اور اس علاقے میں سمندری لہروں اور ہواؤں کے تھپیڑوں کا سامنا کرنے کی سکت نہیں رکھتی تھی۔سمندر کے بیچ پھنس جانے پر ریسکیو اداروں نے کشتی میں موجود افراد سے رابطہ کیا تھا تاہم جلد ہی یہ رابطہ منقطع ہوگیا جس پر رضا کار بحری جہازوں نے سرچ آپریشن کیا۔اس دوران تارکین وطن کی کشتی کا کوئی سراغ نہیں لگ سکا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو مدد کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ تاحال کشتی کے تباہ ہونے یا ڈوبنے کے شواہد بھی نہیں ملے ہیں۔
یورپ سے سے مزید