• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور بیلاروس کے درمیان جوہری معاہدہ ہوگیا

منسک(نیوز ڈیسک) روس اور بیلاروس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کی تنصیب کا معاہدہ طے پاگیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے پر دستخط روس اور بیلاروس کے وزرائے خارجہ نے کیے،جس کی تقریب بیلاروس میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے کہا کہ بیلاروس میں تعینات کیے جانے والے جوہری ہتھیاروں اور ان کے استعمال سے متعلق کسی بھی فیصلے پر روس کو اختیار ہوگا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مغربی ممالک روس اور بیلاروس کے خلاف غیر علانیہ جنگ چھیڑ رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید