• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاشم نوتیزئی نے وزیراعظم کو ہمارے مسائل سے آگاہ کیا، بلوچستان بس فیڈریشن

کوئٹہ (پ ر) مشترکہ بلوچستان بس ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چیئرمین محمودخان بادینی نے کہاہےکہ ہمارے جملہ مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کے تمام معاملات میں وفاقی وزیر برائے پاور محمدہاشم نوتیزئی، چیئرمین سینیٹ محمد صادق خان سنجرانی اور وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے اہم کردار ادا کیا۔جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ہماری ایف بی آر کےاعلی حکام سے میٹنگ کرائی اسی طرح بی این پی کے وفاقی وزیر ایم این اے میر محمد ہاشم نوتیزئی نے تمام بلوچستان بلخصوص رخشان ڈویژن کوئٹہ تفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرزکےاجتماعی مطالبات جو تحریری طور پر چارٹر آف ڈیمانڈ کی صورت میں انہیں پیش کی گئیں چونکہ مسائل کاتعلق براہ راست وفاقی حکام سے ہے جس کی بناءپر وفاقی وزیر ایم این اے رخشان ڈویژن نے فوری طور پر وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کےنام سفارشی خط سمری جاری کرکےہمارےتحری مطالبات کےساتھ منسلک کیااور خود براہ راست وزیراعظم سے ملاقات کرکے ان کے حوالے کیاتاکہ مسائل جلد حل ہوسکیں۔ وہ گزشتہ روزتفتان روٹ کے ٹرانسپورٹرز کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان بلخصوص رخشان ڈویژن کے تمام ٹرانسپورٹرزہاشم نوتیزئی کے اس جرات مندانہ اقدام پر ان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباددیتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید