• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارہویں جماعت کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات منگل سے ہونگے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پہلے مرحلے میں بارہویں جماعت کے تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء منگل 30 مئی 2023ء سے شروع ہورہے ہیں، ان امتحانات میں ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات شریک ہوں گے، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ اور غیرمتعلقہ افراد کی آمد و رفت اور موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ وہ انٹربورڈ آفس کے کانفرنس ہال میں پریس بریفنگ دے رہے تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری انٹربورڈ محمد عمران خان چشتی اور ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں انٹرمیڈیٹ حصہ دوم بشمول امپروومنٹ آف گریڈ/ڈویژن، ایڈیشنل سبجیکٹس، بینیفٹ کیسز، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (بارہ پرچے) اور اسپیشل چانس کے سالانہ امتحانات برائے2023 ء کے پہلے مرحلہ کا آغاز30 مئی سے ہورہا ہے۔ منگل27 جون تک جاری رہنے والے امتحانات میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، ہوم اکنامکس، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، خصوصی امیدواروں، ہوم اکنامکس گروپس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے امتحانات ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید