• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر امام الدین کھوسو یونیورسٹی آف صوفی ازم بھٹ شاہ کے وائس چانسلر مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےڈاکٹر امام الدین کھوسو کو چار برس کے لیے یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کا وائس چانسلرمقرر کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ آسامی گزشتہ دو برس سے خالی تھی۔ یاد رہے کہ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سرچ کمیٹی کے اجلاس میں یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے لیے سندھ یونیورسٹی میرپورخاص کیمپس کے سابق پی وی سی ڈاکٹر امام الدین کھوسو کو پہلے نمبر پر رکھا گیا تھا انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے ریکٹر طارق رحیم سومرو کو دوسرے اور آئ بی اے سکھر یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میر محمد شاہ تیسرے نمبر پر رکھا گیا تھا۔ یونیورسٹی آف صوفی ازم اینڈ ماڈرن سائنسز بھٹ شاہ کے لیئے 55 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید