• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ لندن میں انتقال کرگئی

کراچی،لندن( اسٹاف رپورٹر،جنگ نیوز) ایم کیو ایم کے سنیئر رہنما شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی بیوہ شمائلہ عمران فاروق طویل علالت کے بعد جمعے کو لندن کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئی،شمائلہ عمران کینسر کے مرض کے باعث بہت علیل تھیں اوروہ لندن کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھیں، مرحومہ کی خواہش تھی کہ ان کی تدفین پاکستان میں ہو، اس سلسلے میں ان کے اہل خانہ بھی میت کو پاکستان لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، مرحومہ 2002 میں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر سندھ اسمبلی کی رکن بھی رہیں،2004میں ایم کیو ایم کے شہید رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ، ان کے شوہر ڈاکٹر عمران فاروق اور سسر فاروق احمد بھی قومی اسمبلی کے رکن رہے، ایم کیو ایم انٹر نیشنل کے اعلامیہ میں مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےمرحومہ کے صاحبزادوں عالی شان ، وجدان اورشمائلہ عمران کی والدہ، بہنوںاوربھائیوں سمیت تمام لواحقین سے گہرے دکھ ،رنج وغم اوردلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم نے بھی ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے،واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کو 16ستمبر2010میں لندن میں نامعلوم افراد نے شہید کردیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید