کراچی(اسٹاف رپورٹر) نتائج کے اعلان میں تاخیر پروزیر بورڈز وجامعات اسماعیل راہو نے حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر شجاع مہیسر کو معطل کر دیا جب کہ حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کا چارج سکھر بورڈ کے چیئرمین کو دے دیا گیا اور قائم مقام چیئرمین کو جلد از جلد نتائج کے اعلان کی ھدایت ، ڈاکٹر شجاع مہیسر کے خلاف تحقیقات کی تکمیل تک چارج سکھر بورڈ کے چیئرمین زاہد چُنڑ کے پاس رہے گا ۔