• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے، ملائیشیا جانے والے 23 مسافر آف لوڈ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملائیشیا جانے والے 23مسافروں کو آف لوڈ کر دیا،حکام کے مطابق مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور ملائیشیا پہنچ کر روپوش ہو جانا تھا ، مسافروں نے اعتراف کیا کہ وہ وزٹ ویزا کی آڑ میں ملازمت کے حصول کے لیے ملائیشیا جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق کراچی، لوئر دیر، مردان، سوات، باجوڑ، بنوں، گجرات، پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید