اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)پاک فضائیہ ائر مین اکیڈمی کورنگی میں ٹرینیز انٹریز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ائی ایس پی ار) کے مطابق اس موقع پر صدر این اے ایس ٹی پی ایڈوائزری بورڈ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے جنہیں ائر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ائر مین اکیڈمی نے خوش آمدید کہا، پریڈ میں پاکستان فضائیہ ،پاکستان نیوی اور دیگر ملکی و غیر ملکی ممالک کے 1155 ٹرینیز نے تربیت کامیابی کے ساتھ مکمل کی، پریڈسے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت، لڑائی کی تیاری اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کو سراہا، انہوں نے اکیڈمی کی جدید اور مستقبل کے مطابق تربیت پر روشنی ڈالی جو ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو چیف آف ایئر سٹاف کے ویژن کے مطابق ہے تاکہ ابھرتے ہوئے جنگی چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔