کراچی ( اسٹاف رپورٹر )نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے احساس اداروں کےہمرا ڈیفنس میں چھاپہ مار کر غیر ملکی شہریوں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لےلیا۔ملزمان سے اہم اور حساس نوعیت کا ڈیٹاحاصل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات کےمطابق گرفتار ملزمان پونزی اسکیم کےذریعے ایک منظم نیٹ ورک چلا رہے تھے جس کےنتیجے میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے اور انہیں شدید مالی نقصان کاسامنا کرناپڑا۔