کراچی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر سیون بی مسجد حسنین کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 27 سالہ دانش ولد عبدالقدیر اور 25سالہ حارث ولد عبدالقدیر کے ناموں سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں ۔