کراچی ( جنگ نیوز) آزاد کشمیرکے نو منتخب وزیر اعلی فیصل ممتاز راٹھورہفتہ کو جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بطور مہمان سینئیرصحافی اور اینکر سلیم صافی کے چبھتے سوالوں کا جواب دیںگے ،جرگہ رات دس بجے نشر ہوگا۔فیصل ممتاز آزاد کشمیر کی صورتحال ، ترقیاتی کاموں اور حالیہ احتجاج کے بعد وہاں کے حالات اور مطالبات کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ مستقبل کے انکے منصوبوں او رشہری مسائل پر بھی بات کریں گے۔