• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی 8 ممالک سفرا اعزاز میں استقبالیہ سیکرٹری جنرل سہیل محمود کا تعارف

اسلام آباد (محمد صالح ظافر) خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے جمعہ کے روز وزارتِ خارجہ میں ڈی ایٹ ممالک کے ریزیڈنٹ سفیروں اور سفارتی برادری کے ارکان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا، جس کا مقصد ڈی 8 تنظیم کے نامزد سیکرٹری جنرل، سفیر سہیل محمود کا تعارف کرانا تھا۔ خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ نے ڈی8 تنظیم کے نئے سیکرٹری جنرل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر سہیل محمود اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل ہیں اور اس سے قبل پاکستان کے خارجہ سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آمنہ بلوچ نے پاکستان کی فارن سروس (پی ایف ایس) میں سفیر سہیل محمود کی تین دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہا اور انہیں ڈی-8 تنظیم کے پہلے پاکستانی سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید