• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے ایک اور نوجوان جاں بحق ہو گیا،حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے ۔ مشتعل افراد کی جانب سے ٹرک پر پتھراو اور جلانے کی بھی کوشش۔سکھن تھانے کی حدود لانڈھی زون گیٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ حذیفہ خان ولد بختیار احمد اور زخمی کی شناخت 18 سالہ عرفان ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ ٹرک کی ٹکر سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک نوجوان دوران اسپتال منتقلی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید