• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 سو آبادی والے بھارتی گاؤں میں تین ماہ میں 27ہزار 397 بچوں کی پیدائش کا اندراج

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع یوت مال میں محض پندرہ سو کی آبادی والے ایک چھوٹے سے گاؤں شیندور سنی میں اس سال ستمبر سے نومبر تک صرف تین مہینوں کے دوران 27ہزار 397بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیا اور ان کے باقاعدہ سرکاری رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے جب کہ اسی عرصے میں صرف 5 اموات کا اندراج ہوا۔ صحت محکمہ کی ایک معمول کی جانچ کے دوران جب افسران کی نظر ان اعداد و شمار پر پڑی تو وہ دنگ رہ گئے۔ اتنی کم آبادی والے گاؤں میں اس پیمانے پر پیدائش کا اندراج ناممکن سمجھا جا رہا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ معاملہ کسی منظم جعل سازی کا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اسے بظاہر سائبر فراڈ قرار دیا جا رہا ہے لیکن اپوزیشن اسے انتخابی دھاندلی قرار دے رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید