• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 18جواری لاکھوں روپے سمیت گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ قطب پور نے چھاپہ مار کر مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 18جواریوں کو داؤ پر لگی لاکھوں روپے کی رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب کہ 70 جواری موقع سے فرار ہو گئے، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا نے بوسن روڈ پر ایک دکان پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزم عرفان ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کر رہا تھا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ری فلنگ مشین اور گیس سلنڈر قبضہ میں لے لیے، پولیس تھانہ چہلیک نےنے فیملی کورٹ میں جعلی ضمانت نامہ جمع کروانے والے ملزم نوید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس تھانہ چہلیک کو سپرینٹنڈنٹ سینٹر امتحان نے درخواست دی کہ مسلم ہائی سکول میں دوران امتحان انٹر پارٹ ٹو میں امیدوار شاہد احمد نے دوران پیپر موبائل فون سے نقل کر رہا تھا جس کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، پولیس تھانہ سٹی نے روڈ بلاک کر کے اور ٹائر جلا کر آگ لگانے کے الزام میں 8 خواتین سمیت 20 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی کو نجی ہاؤسنگ کالونی کے ملازم محمد قیصر نے درخواست دی کہ ملزمان رمضان اور اللہ یار نے ہاؤسنگ کالونی کے کے لیے رقبہ دلوانے کے لیے د مجھ سے 67 لاکھ روپے کی نقدی وصول کی اب رقبہ دینے سے انکاری ہوگئے جب کہ پولیس تھانہ چہہیک کو انور بیگ نے درخواست دی کہ ملزم ذوالفقار علی کے ساتھ ایک پلاٹ کا سودا طے کیا ملزم نے 40 لاکھ روپے نقد وصول کی اور اب پلاٹ دینے سے انکاری ہو گیا، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ ستیل ماڑی کو محمد شاہد نے درخواست دی کہ اس کی 12 سال کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم عامر گھر میں گھس کر کے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی، بچی کے شور شرابہ پر ملزم فرار ہو گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ سٹی جلالپور کو ارشد نے درخواست دی کہ اس سے جام ریاض نے ڈیڑھ لاکھ روپے ادھار لیے اور اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ چہلیک نے کارروائی کرتے ہوئے 01 شراب فروش ملزم کو گرفتار کر کے 47 بوتل ولائیتی شراب برآمد کر لی، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ چہلیک میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ملتان سے مزید