لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے خواتین وارڈ سنٹرل جیل لاہور میں ایک قیدی عورت کی طرف سے دوسری قیدی عورت کے چہرے پر گرم سالن پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید راؤف کو اس معاملے کی چوبیس گھنٹے میں مکمل انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔