لاہور (نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے رکن سندھ اسمبلی اور جماعتِ اسلامی کے رہنما محمد فاروق فرحان کی جانب سے حلقہ کے عوام اور معززین کے اعزاز میں دیئے گئے افطار پروگرام سے خطاب، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تیسری مرتبہ ایران میں شکست سے دوچار ہورہا ہے۔ اسرائیل کی ناجائز سرپرستی اور امریکہ پر صیہونیت کا قبضہ خود امریکی معیشت اور نظام کے لئے بڑی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔