لاہور (خصوصی نمائندہ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے ڈاکٹرز کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیے گئے جدید ڈرماٹالوجی بلاک اور آڈیٹوریم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس بلاک کے قیام سے مریضوں کو عالمی معیار کی سٹیٹ آف دی آرٹ طبی سہولیات میسر آئیں گی اور جدید طبی آلات اور مشینری کی دستیابی سے نوجوان ڈاکٹرز کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہو گا اور ریسرچ کے نئے دروازے کھلیں گے۔