• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

274 سکولوں اور 138 کالجوں میں ڈینگی سے آگاہی کے حوالے سے سیمینار

پشاور (نامہ نگار) محکمہ ریلیف، بحالی و آباد کاری خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں ڈینگی سے بچاؤ کےلیے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق اس مہم میں محکمہ ریلیف کے ذیلی ادارے ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اورسول ڈیفنس کےساتھ ضلعی انتظامیہ عوامی آگاہی کے لیے سکولوں اور کالجوں میں ڈینگی آگاہی سیشن، کمیونٹی کی بنیاد پر اقدامات، آگاہی واک، سوشل میڈیا مہم، پروگرام، مساجد میں اعلانات سمیت دیگر اقدامات کئے جارہےہیں ۔۔خیبرپختونخوا کے 34 اضلاع میں متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مہم جاری ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران80ہزارپمفلٹ، 3 ایک سو بینرز اور 2250بروشرز تقسیم کیے جا چکے ہیں۔274 سکولوں اور 138 کالجوں میں ڈینگی سے آگاہی سیمینا رمنعقد ہوئے ہیں۔سیکرٹری محکمہ ریلیف عبدالباسط نےکہا کہ تمام متعلقہ حکام اور ضلعی انتظامیہ کو محکمہ ریلیف کی طرف سے جامع رہنما پلان فراہم کیا گیا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی بخار سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
پشاور سے مزید