کراچی (این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں۔ درجہ حرارت34سے36ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، موسم گرم اور مرطوب رہے گا اور دن میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا کی رفتار 16کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔