• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ میں تاریخی رن آف الیکشن، اردوان 2028 تک صدر بن گئے

کراچی (نیوز ڈیسک) ترکیہ میں صدر ایردوان نے تاریخی رن آف الیکشن میں کامیابی حاصل کرلی، وہ 2028تک ترکیہ کے صدر منتخب ہوگئے ، ایردوان مسلسل تیسری بار عہدہ صدارت سنبھالیں گے ، ابتدائی نتائج کے مطابق صدر ایردوان نے2کروڑ 74لاکھ سے زائد یعنی 52.10 فیصد ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے حریف امیدوار کمال کلیچ دار اولو نےدو کروڑ 52 لاکھ سے زائد یعنی 47.90 فیصد ووٹ حاصل کئے۔ 

صدر ایردوان نے تاریخی کامیابی کے بعد استنبول میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ انتخابات میں صرف ترکیہ کامیاب ہوا ہے ،یہ ترکیہ کے ساڑھے 8کروڑ عوام کی فتح ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس کامیابی سے ترکیہ کی کامیابی کی صدی کے دروازے کھل گئے ہیں ، آئندہ پانچ سالوں کیلئے منتخب کرنے پر ہر ایک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، روسی صدر پیوٹن ، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، آذربائیجان ،فلسطینی وزیراعظم ، لیبیائی وزیراعظم ،سربین صدر اور دیگر عالمی رہنماؤں نے ترک صدر کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، ادھر ایردوان کے حریف اپوزیشن رہنما کلیچ دار اولو نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ جمہوریت کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام آمرانہ طرز حکمرانی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید