• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتوں کا ٹوٹنا جمہوری عمل کے لئے استحکام کا باعث نہیں، کائرہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جماعتوں کا ٹوٹنا جمہوری عمل کیلئے استحکام کا باعث نہیں ہے، جماعتوں پر پابندی مسئلے کا حل نہیں، ن لیگ میں ایسی ڈسکشن ہے تو یہ ان کی رائے ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میںقمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر جماعتوں کے ٹوٹنے پر خوش نہیں، جماعتیں خود بھی ٹوٹتی ہیں اور توڑی بھی جاتی ہیں، پی ٹی آئی خود ٹوٹ رہی ہے یا توڑی جا رہی ہے؟ فی الحال اس کا جواب نہیں دوں گا، عمران خان نے جو نفرت پروموٹ کی بدقسمتی سے 9مئی اس کا اظہار تھا، میرا سیاسی تجزیہ اور خواہش ہے بلاول اگلے وزیراعظم ہونگے، سادہ اکثریت نہ بھی ملی تو اتحادیوں کے ساتھ ملکر بلاول کو وزیراعظم بنائینگے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہمارے اتحادی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں تھے لیکن ہم نے قدم بڑھایا، یہ طے ہو گیا تھا کہ بجٹ کے بعد جولائی میں اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی، صرف یہ فائنل کرنا تھا کہ اسمبلیاں جولائی کے پہلے ہفتے یا آخر میں توڑی جائیں، ہم تو تحریری معاہدے میں جولائی میں اسمبلیاں توڑنے کیلئے تیار تھے، نظر آ رہا تھا 15 جولائی سے آگے یا پیچھے کی تاریخ کا اعلان ہوگا، الیکشن کو اکتوبر سے آگے لیکر جانے کی کوئی بات نہیں لیکن عمران خان نے کہا 14 مئی سے پہلے اسمبلی نہ توڑی تو مذاکرات ختم ہیں، عمران کا اختلاف ہے کہ ادارے میرے حق میں مداخلت کیوں نہیں کر رہے۔

ملک بھر سے سے مزید