• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازار زخہ خیل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پشاور (جنگ نیوز) فرنٹیر کور نارتھ کی کاوشوں سے ضلع خیبر کے دوردراز علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں بازار زخہ خیل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آفتھلمولوجی کے تعاون سے تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں 2500 مریضوں کی سکریننگ کی گئی۔ جبکہ آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا 1242 مریضوں کا معائنہ اور فوری علاج کیا گیا جن میں 589 مرد، 424 خواتین اور 229 بچے شامل تھے۔ سکریننگ اور خون کے مختلف ٹیسٹ کے بعد، 75 مردوخواتین مریضوں کی موتیا کی سرجری کے لئے سکریننگ کی گئی اور ان کی فوری سرجری کر لی گئی۔ اس موقع پر 11 سال کی ایک بچی کو دو طرفہ کیراٹوکونس کے کیس کے طور پر تشخیص کیا گیا اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کمیونٹی آفتھلمولوجی کے ساتھ مل کر قرنیہ ٹرانسپلانٹ کیا جائے گا۔ جسکی لاگت پانچ لاکھ روپے ہے۔ ضلع خیبر اور گردونواح میں موتیا کی سرجری دستیاب نہیں ہے۔ جسکی وجہ سے مقامی لوگوں کو سرجری کرانے کے لئے پشاور اور اس سے باہر کے علاقوں میں جانا پڑتا ہے۔ مقامی افراد نے تین روزہ فری آئی سکریننگ میڈیکل اینڈ سرجیکل کیمپ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ کے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
پشاور سے مزید