• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر ناقابل تسخیر دفاع کی ضمانت ہے، صوبائی وزیر بلدیات

لاہور(خبرنگار) نگراں وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی علامت ہے۔ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر پاکستان نے بھارت کے جارحانہ عزائم کے آگے بند باندھ دیا ہے- پاکستان کے ایٹمی دھماکے خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہیں۔ نیوکلیئر پروگرام کے لئے کام کرنے والے تمام افراد پوری قوم کے محسن اور پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں۔ پاکستان تا قیامت سلامت رہے گا اور ہماری آئندہ نسلیں ان کی احسان مند اور شکر گزار رہیں گی۔
لاہور سے مزید