• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکار آرنلڈ شوارزنیگر پاکستانی شائقین کے مشکور

آرنلڈ شوارزنیگر، فائل فوٹو
 آرنلڈ شوارزنیگر، فائل فوٹو 

امریکی اداکار و سیاستدان آرنلڈ شوارزنیگر نے پاکستانی شائقین کی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آرنلڈ شوارزنیگر نے نئی سیریز ’فوبر(FUBAR)‘ کے پاکستان میں نیٹ فلکس پر ٹاپ ٹرینڈ بننے پر سیریز کو پسند کرنے کے لیے اپنے پاکستانی مداحوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کیے نیٹ فلکس کے اسکرین شاٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’پاکستان میں موجود میرے مداحوں کا شکریہ!‘

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب شوارزنیگر نے کسی ٹی وی سیریز میں کام کیا ہے۔ وہ اس ایکشن کامیڈی اسپائے سیریز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہیں۔

نک سینٹورا کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریز’فوبر (FUBAR)‘ 25 مئی کو پریمیئر ہوئی۔

اداکار نے اس سیریز میں لیوک برنر نامی سی آئی اے کے ایک ایسے آفیسر کا کردار ادا کیاجوکہ ریٹائرمنٹ کے قریب ہے لیکن اس کی ریٹائرمنٹ کو روک دیا گیا ہے اور اسے ایک آخری خفیہ مشن کے لیے بلایا گیا ہے۔

نیٹ فلکس کا اس سیریز کے بارے میں کہنا ہے کہ اس سیریز میں جاسوسوں، ایکشن اور مزاح کے عالمی پس منظر میں قائم خاندانی طور طریقوں کو دکھایا گیا ہے۔

اس سیریز کے بارے میں شوارزنیگر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ ایک ایسا موقع تھا جو 80ء اور 90ء کی دہائی میں دستیاب نہیں تھا جب میں اپنے کیریئر کے عروج کی طرف گامزن تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید