• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر اور وہاج علی کا دل موہ لینے والا نیا فوٹو شوٹ

فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام
فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام 

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی حالیہ، آن اسکرین مشہور ترین جوڑی ہانیہ عامر اور وہاج علی کا دل کو موہ لینے والا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے۔

پاکستان فیشن انڈسٹری میں ڈرامے سے ہٹ ہونے والی مشہور جوڑیوں کا فوٹو سیشن کرنے کی روایت بن گئی ہے۔

اب ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ کے مرکزی کردار، جوڑی ہانیہ عامر اور وہاج علی کا فوٹو سیشن کیا گیا ہے جسے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ سے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچنے والے اداکار وہاج علی کی جوڑی یمنیٰ زیدی کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر کے ساتھ بھی بے حد پسند کی جارہی ہے۔

آن کیمرہ کیمسٹری میں 100 فیصد نمبر لینے والی جوڑی کے اب فوٹو سیشن نے بھی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے اور انٹرنیٹ صارفین کو دل تھامنے پر مجبور کر دیا ہے۔

یہ خوبصورت تصویریں ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جن کے کیپشن میں اداکارہ کا لکھنا ہے کہ یہ فوٹو شوٹ، رنگ اور یہ لباس خواب سا محسوس ہو رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید