ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی جاوید عالم اوڈھو نے سٹی کورٹ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے فوری طور پر تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے غفلت و کوتاہی کا مظاہرہ کیا گیا، ذمے دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنک کے بعد ملزم پولیس کی تحویل میں ہے، جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم وکیل کے حلیے میں کورٹ روم میں داخل ہوا تھا، اس لیے سرچنگ نہیں کی گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر سے اختلافات کے باعث گزشتہ 6 ماہ سے والدہ کے گھر پر تھی اور علیحدگی کا کیس فیملی کورٹ میں چل رہا تھا۔