برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیریورپ اسپین کے صدر شفیق تبسم نے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب اور برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کیساتھ برمنگھم میں ملاقات کی ۔اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے حالات بھارتی حکومت کی سازشوں، مسلمانوں کی جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ انڈیا سے غیر کشمیری باشندوں کو لا کر کشمیر میں آباد کرنے اورتحریک آزادی کشمیر کے مختلف پہلوں یورپ میں سرگرمیوں کو تیز کرنے پر غور و کیا گیا۔ تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں G20 ممالک کانفرنس کا چین،ترکی انڈونیشا، سعودی عرب نے بائیکاٹ کر کے کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار حوصلہ افزائی کی اور بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کے حل کے جدوجہد کر رہے بھارت جدوجہد آزادی کو فوجی قوت کے بل بوتے پر کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتا ،کشمیر ی بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تسلیم نہیں کرتے ،بھارت کے ناپاک عزائم اور سازشوں کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ یورپین ممالک کو توجہ بار مبذول کرائی جائیگی کہ بھارت جیسے دہشت گرد ملک کے ساتھ تعلاقات استوار کرنے پر نظر ثانی کریں۔ شفیق تبسم نے اسپین میں ہونے والی سرگرمیوں سے آگا کیا کہ مسئلہ کشمیر بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سیاسی اور سفارتی سطح کوششیں جارہی ہیں، بھارت امن کے لیے بڑا خطرہ ہے۔فہیم کیانی نے برطانیہ میں G20کانفرنس کے موقع پر برطانیہ میں بھرپور مہم اور مختلف شہروں میں احتجاج پر روشنی ڈالی کہ ملک بھر میں کامیاب مظاہرے ہوئے ہیں، برطانوی وزیر اعظم کو یاداشت پیش کی گئی ،ممبران پارلیمنٹ کو خطوط لکھ کر کشمیر کے حالات اور تشویش سے آگاہ کیاگیا۔ ملاقات میں تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم کے صدر چوہدری اکرام الحق اور بشارت حسین بھی موجود تھے۔