لاہور(خبرنگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ڈیپارٹمنٹ آف ہسٹری، آرٹس اینڈ کلچرل ہیریٹیج کے زیر اہتمام گزشتہ روز الحمرا میں مختلف فنون کے لئے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ میں زیر تعلیم چینی طلبہ و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے بھی اپنے آرٹ ورک کی نمائش کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین اور دیگر موجود تھے۔