• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرودھائی موڑ پرتجاوزات، غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے خاتمہ کی ہدایت

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی کی ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ نے پیر کو بھی آئی جے پی روڈ کا دورہ کرکے تجاوزات خلاف آپریشن اور نالہ لئی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ ، ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور دیگر نے نے آئی جے پی روڈ تابس اسٹینڈ تک کا دورہ کیا۔ انتظامی افسران نےکٹاریاں پل پر نالہ لئی میں پانی کی صورت حال کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مون سون سے قبل نالہ لئی کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور آئی جے پی روڈکے دونوں اطراف میں موجود چھوٹے نالوں کی صفائی بھی کرائی جائے۔ متعلقہ افسران پیرودھائی موڑ پرتجاوزات اور بسوں کے غیر قانونی اڈوں کا مکمل خاتمہ کے لیے اقدامات کریں ۔
اسلام آباد سے مزید