• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالج کے 22 رکنی طلباء وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) فرنٹئیر سکائوٹ کیڈٹ کالج ورسک پشاور کے 22 رکنی طلباء کے وفد نے پیر کو فیکلٹی ممبران کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا ۔وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ بھی کرایا گیا ۔طلبا وفد نے سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ورسک کیڈٹ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر ریٹائرڈ عبد الحفیظ نے حکام کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد سے مزید