• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین آج بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں‘ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا چارصوبوں نام تو شامل ہے لیکن اس ترقی کے اس دور میں پورے خطے میں سب سے پسماندہ ہے۔بلوچستان کے عوام اورحکومت کوساحل ووسائل پربھی اختیار نہیں ۔ہر حکومت نے بلوچستان کے عوام صرف خوشنمادعووں اوروعدوں سے ٹرخایا۔ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال بلوچستان میں شدیدبارشوں اور سیلاب سے ہونیوالے متاثرہ افراد کیلئے جو اعلانات کئے آج تک کوئٹہ پشین چمن کوہلوسے لیکرخضدارنوشکی قلات لسبیلہ جعفرآبادنصیرآبادتک ان متاثرین کو نہ کوئی امداد ملی نہ ان کے گھر تعمیر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے فنڈز کا اعلان ہوا لیکن خدشہ یہ ہے کہ یہ فنڈ بھی کہیں غائب نہ ہوجائے۔انہوں نے کہاکہ اب حالیہ شدیدژالہ باری وبارشوں سے زرعی علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے زمینداروں کی مدد کرے۔
کوئٹہ سے مزید